ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / مہمان لکچرارس کی خدمات کو برقرار رکھنے کا مطالبہ

مہمان لکچرارس کی خدمات کو برقرار رکھنے کا مطالبہ

Fri, 30 Jun 2017 23:01:47    S.O. News Service

بنگلورو:30/جون(ایس او نیوز) سرکاری ڈگری کالجوں میں مہمان لکچرارس کی خدمات کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کیاگیا ہے۔ آج مہمان لکچرارس کی رابطہ کمیٹی نے حکومت سے اس سلسلے میں مانگ رکھتے ہوئے کہاکہ ریاست بھر کی 412 ڈگری کالجوں میں 12859 مہمان لکچرارس برسوں سے مسلسل خدمات انجام دیتے آرہے ہیں۔ان تمام لکچراروں کو رواں تعلیمی سال کے مکمل ہونے تک خدمات پر مامور رکھا جائے۔ رابطہ کمیٹی کے ریاستی صدر ڈاکٹر سوم شیکھر نے ایک اخباری کانفرنس میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہاکہ 14جون کو بنگلور کے فریڈم پارک میں مہمان لکچرارس کی رابطہ کمیٹی نے جب اپنے مطالبے کو لے کر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا تو اس وقت وزیر برائے اعلیٰ تعلیمات بسوراج رایا ریڈی نے تیقن دیاتھاکہ مہمان لکچرارس کو تعلیمی سال کے پورے ہونے تک برقرار رکھا جائے گا، لیکن اس کے فوراً بعد نئے مہمان لکچرارس کے تقرر کیلئے حکومت نے آن لائن عرضیاں طلب کی ہے۔حکومت کے اس اقدام سے ہزاروں مہمان لکچرارس پر خوف طاری ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ محکمہئ اعلیٰ تعلیمات نے جو عرضیاں طلب کی ہیں ان میں میرٹ کی بنیاد پر لکچرارس کے تقرر کی شرط رکھی ہے۔ اس سے فی الوقت برسر روزگار مہمان لکچرارس کو اپنا روزگار کھونے کا خطرہ بڑھ گیاہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ تعلیمات اپنی یقین دہانی پر عمل کریں اور رواں سال مہمان لکچرارس کو اپنی خدمات برقرار رکھنے کا موقع فراہم کریں اور ساتھ ہی انہیں اپنے روزگار کی ضمانت بھی حکومت کی طرف سے مہیا کرائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ 2160 اسسٹنٹ لکچرارس کے تقرر میں جو بھی خامیاں ہوئی ہیں ان کی تحقیقات کرانے کیلئے وزیراعلیٰ تعلیمات نے جو احکامات صادر کئے ہیں وہ خوش آئند ہیں۔
 


Share: